Skip to content

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات مکمل

شیئر

شیئر

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (راولپنڈی/اسلام آباد) کے انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 19 اگست 2025 تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مہلت دی گئی تھی، جس کے دوران صرف فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کسی دوسرے گروپ یا آزاد امیدوار نے مقابلے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

منتخب عہدیداران میں:

لقمان شاہ صدر

نوید الرحمٰن جنرل سیکرٹری

محمد پرویز فنانس سیکرٹری

نوید جمال، غلام مرتضیٰ، شمسی عباسی نائب صدور

ارشد تنولی، وقاص احمد سیکرٹری اطلاعات

طیب خان، شوکت ملک جوائنٹ سیکرٹریز

گورننگ باڈی کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے 13 ممبران میں:

بابر ملک

محمد داود

سجاد خان

اشفاق تنولی

حمزہ احسان

شکیل احمد

علی تنولی

یاسر محمود عباسی

جہانگیر احمد

ابرار ولی

انیلہ شیخ

عمیر خان

سلطان احمد اعوان

واضح رہے کہ گورننگ باڈی کے لیے ابتدائی طور پر 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، جن میں سے احسن اعوان اور محمد نعمان صادق نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔

الیکشن کمیٹی کی سربراہی محبوب الرحمٰن تنولی (چیئرمین) نے کی، جن کی نگرانی میں انتخابی عمل مکمل کیا گیا۔

فرینڈز گروپ کی بلامقابلہ کامیابی کو صحافی برادری نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیدار صحافیوں کی نمائندگی اور بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں