Skip to content

مانسہرہ اور بٹگرام کی سرحد پر واقع گاؤں میں سیلابی ریلہ، ایک ہی خاندان کے 18 افراد گھروں اور مویشیوں سمیت بہہ کر جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری۔

شیئر

شیئر

بٹگرام

مانسہرہ اور بٹگرام کے سرحد پر واقع گاوں میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد گھروں اور مال مویشیوں سمیت سیلابی ریلے میں بہی گیے ۔ضلع مانسہرہ کی ویلج کونسل بالیمنگ کے کے گاوں ڈھیری حلیم کے محلہ چینہ کٹھہ کو کہ نیل بن کے پاس ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی حدود پر واقع ہے جہاں پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صبح آزان کے وقت آنے والے تیز سیلابی ریلے کی زد میں آکر چار بھائیوں خاندان اور ایک مہمان فیملی کے دو افراد سمیت اٹھارہ افراد گھروں اور مال مویشیوں سمیت پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

جانبحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے مطابق اب تک 16 افراد کی نعشیں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی نگرانی میں ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 112 نے پانی سے نکال لی ہیں جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔زرائع کے مطابق سیلابی ریلہ پورے محلےطکو بہا کر لے گیا جس میں گھر،سکول اور پن چکیاں اور کھیت اور فصل شامل ہے۔ابتدائی طور پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں بہہ جانے والیبنعشوں کو نکالا اور اور ظہر کے وقت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی دعوی کیا گیا ہے کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔مانسہرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے نوجوان بھی موقع پر پہنچ گیے ہیں جو امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔


بارشوں سے ہونے والی جانی ومالی نقصان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سیلاب میں بہہ جانے والے دو بھائیوں محمد ارشاد اور جہانزیب کے ماموں قاری عمر فاروق کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور چار بھائیوں محمد یوسف ،جانس،میاں خان اور ایوب مرحوم کی اولاد ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ محمد جہانزیب اومحمد ارشاد پسران محمد ایوب مرحوم ان کے حقیقی بھانجے ہیں جبکہ بٹگرام کتھوڑ سے مہمان آئی ہوئی پھوپھی کی بیٹی اور اس کا خاوند بھی اس حادثہ کا شکار ہو گیے ہیں۔۔انہوں نے اٹھارہ افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں