Skip to content

تھانہ پارس کے علاقہ بیلہ سچہ میں نوجوان کے ق۔ت۔ل میں ملوث تمام نامزد ملزمان گرفتار

شیئر

شیئر

تفصیلات کے مطابق مورخہ 10-08-2025 کو بیلہ سچہ پارس میں نوجوان افتخار احمد ولد محمد مسکین کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پارس پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ایس ایچ او تھانہ پارس انسپکٹر تصویر حسین شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور بھرپور محنت سے کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان وجاہت شاہ ولد نزیر شاہ، نزیر شاہ ولد عبدالطیف شاہ اور مسمات (ن) زوجہ نزیر شاہ سکنان بیلہ سچہ پارس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ٹیم نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا موبائل فون اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں