مانسہرہ
ریڑھ بیلہ میں شادی کی تقریب میں نوجوانوں میں توں تکرار کے بعد فائرنگ سے دارا کا رہائشی ایک نوجوان قتل،ایک شدید زخمی۔مقتول کے بھائی محسن ولد غلام مرتضی کی مدعیت میں ملزم قاسم ولد غالب سکنہ ریڑھ بیلہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود ریڑھ بیلہ میں سرمد شکیل ولد محمد شکیل کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں احسن ولد غلام مرتضی جانبحق سفیر احمد ولد تاج محمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں مقتول کے بھائی محسن ولد غلام مرتضی نے تھانہ صدر پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بھائی احسن سرمد شکیل کی شادی میں شریک تھا اس دوران ملزم قاسم ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس کو مقتول احسن نے منع کیا تو اس نے طیش میں آکر احسن اور سفیر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں احس موقع پر جانبحق ہو گیا اور سفیر کو زخمی حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔۔تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم قاسم ولد غالب کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔۔