سرن ویلی
آج ایک اہم اجلاس شاہ زیب جھیل میں انور زیب خان کی میزبانی اور صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے جمعہ خان ویلفئیر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے سرن ویلی ٹورازم ڈیویلپمنٹ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس کا مقصد سرن ویلی کی خوبصورتی کو بحال رکھنا، آلودگی سے بچانا اور ویلی کے سیاحتی حیثیت کو مزید فروغ دینا ،سیاحوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا۔حکومتی اداروں کی مدد سے سہولیات کی فراہمی، سرن ویلی روڈ کی گشادگی۔ فورم سے جڑے ممبران کے کاروبار کا تحفظ۔اور دیگر امور شامل ہیں۔ ہے۔ خاضر ممبران کی باہمی مشاورت سے یونین عہدیداروں کی نامزدگیاں کی گئں۔


باہمی مشاورت سے صدر کے لئے شاہ زیب جھیل کے اونر انور زیب خان
نائب صدر کے لئے محمد ہارون خان ایڈووکیٹ عرف ٹیپو بھائ
جنرل سیکرٹری سلیم افضل خان۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری مغفور ناشاد۔
میڈیا کوآرڈینیٹر عبد الواحد خان کو منتحب کیا گیا۔ جبکہ چئیر مین کے لئے محمد سلیم خان اونر چائے خانہ کو نامزد کیا گیا۔ یونین کی باڈی مکمل کرنے کے لئے اگلے اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔اگلہ اجلاس جبوڑی میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں
تمام معزز ممبران نے اس ضمن میں حصوصی کاوش پر جمعہ خان ویلفئیر آرگنائزیشن کی ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کہ ان کی بدولت آج سرن ویلی کی سیاحت کو مزید فروغ کے لئے فورم کا قیام عمل میں آیا۔
