مانسہرہ
ایف آئی اے کمرشل کرائم سرکل ایبٹ آباد نے 7 اگست کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سید شہاب الدین ولد سید مبارک شاہ ساکن بیدڑہ، ضلع مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متعدد شہریوں کو جعلی حج و عمرہ پیکجز کا جھانسہ دے کر 80 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا اور مجموعی طور پر کروڑوں روپے بٹورے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 78/2025 درج کر لیا گیا ہے، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 406، 419، 420 اور 34 شامل ہیں۔
گرفتار ملزم کو ایف آئی اے تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فراڈی عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں۔