مانسہرہ
آؤٹ آف سکول بچوں کے سکولوں میں داخلے اور تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام. برطانوی حکومت کے ترقیاتی ادارے ایف سی ڈی او کے تعاون سے علم پیکٹ پروگرام کا اجراء . پروگرام کے اجراء کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی. صوبائی وزیر برائے ابتدائی تعلیم فیصل ترکئی، کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں کی بھی شرکت
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے علم پیکٹ پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا. علم پیکٹ پروگرام پر ایف سی ڈی او کے تعاون سے برٹس کونسل کے ذریعے عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔
علم پیکٹ پروگرام سے صوبے کے آٹھ اضلاع کے آؤٹ آف سکول 80 ہزار بچے مستفید ہونگے۔ ان اضلاع میں بٹگرام ، مانسہرہ، صوابی، بونیر ، شانگلہ ، خیبر ، مہمند اور ڈی آئی خان شامل. پروگرام کے تحت ان اضلاع میں آوٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
منتخب اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کو جدید ٹریننگ کی فراہمی کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تیاری بھی سرگرمیوں میں
شامل ہے۔ پروگرام کے تحت سکولوں میں پیرنٹس ٹیچرز کمیٹیوں اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔
علم پیکٹ پروگرام میں بچیوں ،نادار بچوں، خصوصی بچوں اور اقلیتی کمیونٹی کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت تعلیم خصوصاًبچیوں کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی آگہی مہم بھی چلائی جائے گی۔