Skip to content

مرتضیٰ جاوید عباسی کی بڑی کامیابی: وزیراعظم سے یو ایس ایف منصوبے کی منظوری

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد کی عوام کے لیے ایک خوش آئین خبر،سابق وفاقی وزیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) جناب مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان سے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) کے تحت موبائل ٹاورز کی منظوری حاصل کر لی ہے۔

یہ منظوری ان علاقوں کے لیے خاص طور پر حاصل کی گئی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں یا پھر شدید مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان شاء اللہ، ایبٹ آباد کے ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں موبائل ٹاورز نصب کیے جائیں گے جس سے انٹرنیٹ کی سہولیات عام عوام تک پہنچ سکیں گی۔ اس اقدام سے تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے ضلع ایبٹ آباد کے جن گاؤں کو شامل کیا گیا ہے اس میں گاؤں سموالہ بالا، گاؤں منڈریاں، گاؤں ستوڑہ ، گاؤں گھمبیر، لورہ ہزارہ، ماکول پائیں/دوماکی گلی، ماکول بالا نتھیاگلی، خانسپور، بیروٹ کلاں، بگلہ دروازہ شریف، کھن کلاں، پیخونکر ، گاؤں پائیاں، گاؤں مسینہ کلان، ککمنگ سیر گراں، گاؤں درہ دلولہ ، جبری نذد بانڈی پہاڑ، گاؤں تھیسی حویلیاں، گاؤں نربیرن گلی برتاڑہ گلی، گاؤں سبل ناڑائیں سربنہ، نملی میرہ ، گاؤں خان، گاوں ڈھوک دھمتور نذد ڈھوک الفت، گاوں خالوالہ، گاؤں نکگی ایبٹ آباد، گاؤں بٹنگی، گاؤں جنڈکہ، گاؤں کوٹھالہ شیروان، گاؤں پانڈو تھانہ، گاؤں شہیدآباد، گاؤں کھنڈا کھو، گاؤں کیگ ڑورہ، گاؤں کنگر بالا کوشامل کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل دنیا میں رابطے کی سہولیات اب بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہوتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں جب طلباء آن لائن تعلیم، کاروباری حضرات ای-کامرس، اور عام شہری سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں، انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔

مرتضیٰ جاوید عباسی کی یہ کاوش نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے اور ایبٹ آباد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ان شاءاللہ،یہ قدم عوام کی زندگیوں میں بہتری کا سبب بنےگا اور ایبٹ آباد ترقی کی نئی منازل طے کرےگا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں