Skip to content

53 میں سے 50 طلباء کمپارٹ، پرنسپل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

شیئر

شیئر

گورنمنٹ ہائی سکول حسہ کا حالیہ نویں جماعت کا رزلٹ تعلیمی زوال کی واضح تصویر بن کر سامنے آیا ہے۔
اس سال 53 طلباء میں سے 50 طلباء کمپارٹ لے آئے — جو کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے باعثِ شرم اور لمحہ فکریہ ہے۔

👨‍🏫 اس افسوسناک کارکردگی کے بعد اسکول انتظامیہ، بالخصوص پرنسپل کی ذمہ داری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
کیا تعلیمی معیار پر نظر رکھنے والا خود غیر سنجیدہ ہے؟
کیا اسکول میں صرف حاضری پوری کی جا رہی ہے جبکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے؟

اساتذہ کی نگرانی، طلباء کی تیاری، اور والدین سے رابطہ — یہ تمام ذمہ داریاں پرنسپل کی قیادت میں آتی ہیں۔
لیکن موجودہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ قیادت ناکام ہو چکی ہے۔

📢 حکومتِ کے پی کے اور محکمہ تعلیم کو فوری نوٹس لینا ہوگا!
یہ صرف ایک اسکول نہیں، بلکہ ایک پوری نسل کا مسئلہ ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں