لساں نواب
تفصیلات کے مطابق بائ کلاں پھلڑہ کے رہائشی شخص نے لساں نواب پولیس کو رپورٹ کرائ کہ اس کا 12/13 سالہ بیٹا جو کہ مدرسہ سراج العلوم لساں نواب میں زیر تعلیم ہے۔دو روز قبل میرا بیٹا مدرسہ سے گھر آیا او کمر میں درد بتایا جس کو تسلی سے پوچھنے پر بتایا کہ دو ہفتے قبل میرے مدرسے کا قاری سجاد مجھے اپنے گھر لے کر گیا اور اپنی بیٹھک میں میرے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔اور پھر مجھے مدرسے میں زبردستی روکے رکھا موقع پاکر میں وہاں سے بھاگ کر گھر آیا ہوں۔
پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائ کرتےہوئے نامزد ملزم سجاد احمد ولد محمد سلیمان سکنہ لساں نواب کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔