Skip to content

رجوال میں تشدد پر مبنی وائرل ویڈیو پر پولیس کا ایکشن،ملزم گرفتار

شیئر

شیئر

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا نوٹس ، ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئ ہے جس میں راجوال کاغان کےمقام پر ایک نوجوان العمر شخص عاطف ولد محمد ایوب کو روڈ سائیڈ پر کان پکڑوا کر مارا جارہا ہے۔

تفصیلات یوں ہیں کہ ویڈیو میں جو شخص نظر آرہاہے اس نے مارنے والےشخص وارد ولد شکیل کو لین دین کے معاملےپر گالیاں نکالی جس پر ملزم نے متاثرہ شخص کو روڈ پر کان پکڑوا کر مارا پیٹا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر ملوث ملزم\ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئیے ڈی ایس پی پارس اور ایس ایچ او تھانہ کاغان کوہدایات جاری کی ۔جس پر فوری طور پرکاروائ کرتے ہوئے ملزم وارد ولد شکیل کو گرفتار کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں