
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ – 24 جولائی 2025 — شعبۂ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات میں مقابلے کے امتحانات (CSS اور PMS) کی تیاری کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے ایک تعارفی سیشن منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ابرار (جامعہ کراچی) نے مہمان مقرر کی حیثیت سے شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کیا۔ اپنے پُراثر اور بصیرت افروز لیکچر میں انہوں نے ان امتحانات میں کامیابی کے لیے اہم نکات، حکمتِ عملی، اور عملی طریقے بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے مطالعہ میں تسلسل، وقت کا درست استعمال، اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا نہایت ضروری ہے۔


ڈاکٹر ابرار نے خوش دلی کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ آئندہ مقابلے کے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو آن لائن مفت کوچنگ فراہم کریں گے۔ ان کے اس اقدام کو طلبہ نے بے حد سراہا۔
سیشن کی صدارت ڈاکٹر عادل خان نے کی، جنہوں نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور طلبہ کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہمیشہ طلبہ کی علمی رہنمائی اور کامیاب مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔
نشست کا اختتام سوال و جواب کی نشست سے ہوا، جس میں طلبہ نے ڈاکٹر ابرار سے براہِ راست رہنمائی حاصل کی۔