Skip to content

اچھڑیاں میں بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس حراست میں ہلاک

شیئر

شیئر

بفہ

اچھڑیاں میں بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس حراست میں ہلاک،گرفتار ملزم کو موقع کی نشاندہی کے لیے پولیس لےکر جارہی تھی کے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ملزم موقع پر جانبحق ہو گیا۔پولیس کی پریس ریلیز۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے کے الزام میں گرفتار افغان باشندہ پولیس حراست جانبحق ہو گیا ہے۔

مانسہرہ پولیس کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تھانہ بفہ کی حدود اچھڑیاں میں 9سالہ بچے کو بے دردری سے قتل کرنے اور اس کا سرتن سے جدا کرنے والے ملزم افغان باشندے کو پولیس پارٹی موقع کی نشاندہی کے لیئے لے کر جارہی تھی کہ جیسے ہی موقع کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھادھندفائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم افغان باشندہ موقو پر جانبحق ہو گیا۔

ڈی پی اومانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیئے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں لگا دی ہیں جبکہ تھانہ بفہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا آغاز بھی کر دیاہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں