Skip to content

سالی کے ساتھ جنسی زیادتی پر بہنوئی کے خلاف تھانہ خاکی میں مقدمہ درج

شیئر

شیئر

خاکی

تھانہ خاکی میں علت نمبر 373 کے تحت درج ایف آئی آر میں نوری بھونجہ کی رہائشی متاثرہ خاتون مسماة ث نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بہنوئی پھگلہ مانسہرہ کا رہائشی ارشد ولد محمد ریاض چھ ماہ قبل ہمارے گھر آیا اور دیگر افراد کی عدم۔موجودگی میں مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری بہن کو طلاق دے دوں گا اور مجھے بلیک میل کر کے ڈراتا دھمکاتا رہا جس پع میں ڈر کی وجہ سے خاموش رہی اور اس دوران دو ماہ قبل میری گیدڑ پور میں شادی ہو گئی اور ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے پر میں رپورٹ میں چھے ماہ کی حاملہ ہونے پر ملزم نے اسقاط عمل کے لیے گولیاں دیں جس پر خاندان کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے ملزم ارشد ولد فیاض سکنہ پھگلہ کے خلاف علت نمبر 373 زیر دفعہ 376.338 اور 511 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں