مانسہرہ پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطاطق تھانہ دربند کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ اور قتل ہونے والا پولیس اہلکار تورغر پولیس کا ملازم ہے۔
آج تھانہ دربند کی حدود میں واقع چوئیاں کے مقام پر ذاتی رنجش کے باعث دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں آصف ولد گل واحد شاہ جان بحق جبکہ سجاد نامی شخص زخمی ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول آصف نے مسمات (ا) سے شادی کی تھی، جسے وجہ عداوت بناتے ہوئے شاکر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ مکمل طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے گل فرید اور حسین کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول میں لائی، شواہد اکٹھے کیے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں سے اجتناب کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔