Skip to content

کانشیاں کھتیاں روڈ کے فنڈز میں مبینہ کرپشن

شیئر

شیئر

یونین کونسل گرلاٹ کی وی سی کانشیاں کھتیاں روڈ کا منصوبہ، جس کا ٹینڈر 2020 میں ہوا تھا، کئی سالوں سے تاخیر اور مسائل کا شکار رہا۔ اس منصوبے کو گزشتہ برس دوبارہ فعال کیا گیا جب ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو سے چوہدری نورالحسن گجر اور چئیرمین وی سی کانشیاں سردار کاشف افتخار کی کوششوں سے کچھ فنڈ ٹھیکیدار کو جاری کروایا گیا۔
فنڈ کی ٹوٹل رقم 50 لاکھ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ٹھیکہ ایک بٹگرام سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کو دیا گیا جس نے بعد ازاں یہ کام مقامی ٹھیکیدار کلیم نامی شخص کے سپرد کر دیا۔ کلیم نے ابتدائی طور پر سڑک کی حفاظتی دیواریں تو مکمل کر لیں مگر بعد ازاں اچانک غائب ہو گیا، اور اب تک منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔

علاقہ مکینوں کا الزام ہے کہ محکمہ کے کچھ اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے بقایا فنڈز خوردبرد کر لیے گئے ہیں۔ اس سنگین صورتحال پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور انہوں نے محکمہ اینٹی کرپشن سے فوری تحقیقات اور منصوبے کی تکمیل کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں