واقعہ آج رات تقریباً 8:55 پر پیش آیا – ابتدائی تفصیلات موصول
تحصیل جدباء کے علاقے شاھڈگ بازار میں آج رات تقریباً 8:55 بجے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم افراد، جنہوں نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے، بازار سے گزر رہے تھے۔ بازار میں موجود مقامی بچوں نے ان افراد سے سوال کیا کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔
نامعلوم افراد نے خود کو کنڈرو کے رہائشی ظاہر کیا، تاہم بچوں نے ان کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا: "ہم یہاں ایک دوسرے کو جانتے ہیں، آپ کنڈرو کے نہیں لگتے۔” اس پر دونوں افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آ کر ڈیرکو سے تعلق رکھنے والے مختیار موقع پر ہی جانبحق ہو گئے، جبکہ صابرین مرحوم کا بیٹا اسامہ شاھڈگ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں بٹگرام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر چکی ہے۔
مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔