ایبٹ آباد
ایبٹ آباد عدالت میں خاتون دارالامان کے سٹاف کے خلاف پھٹ پڑی،
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ دارالامان میں ظلم کی انتہا کی گئی
میری آنکھوں میں مرچیں ڈالتے رہے اور میرے کانوں کو بند کیا جاتا رہا اور مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔میڈیا کو دیکھ کر خواتین دہائی دیتی رہی جبکہ عدالت میں پیش کرنے والی لیڈی ہولیس انہیں بات کرنے سے روکتی رہی۔
متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو سینئر سول جج نے دارالامان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔