ایبٹ آباد
ایبٹ آباد کی رہائشی سلینہ خواجہ نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، جب انہوں نے اپنے والد یوسف خواجہ کے ہمراہ ایک بلند و بالا چوٹی کو کامیابی سے سر کیا۔ اس اہم کامیابی میں سب سے نمایاں بات یہ تھی کہ باپ بیٹی نے بغیر کسی بیرونی مدد کے، مکمل خودانحصاری کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا۔ سلینہ خواجہ اور یوسف خواجہ نے چوٹی سر کرنے کے بعد رات وہاں ہی گزاری، جس سے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ اس سفر میں دونوں نے ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان بھی خود اپنے ساتھ لے کر گئے، جس سے ان کی خودانحصاری اور عزم کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔ یہ کارنامہ انہیں پاکستان کے پہلے ایسے کوہ پیما باپ بیٹی بنا دیتا ہے جنہوں نے کسی قسم کی مدد کے بغیر چوٹی سر کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کوہ پیمائی کے میدان میں ایک نئی مثال بن کر سامنے آئی ہے۔