Skip to content

اغواء و ڈکیتی کیس میں مرکزی ملزم عدالت سے گرفتار

شیئر

شیئر

مانسہرہ() تھانہ لاری اڈہ حدود بٹ پل پر ہونے والی ڈکیتی و اغواء کوشش کیس .. نامزد مرکزی کردار بی بی اے کینسل ہونے پر گرفتار. دو سہولت کار فرار. گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع. جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق متاثرہ کاشف ولد محمد اشرف سکنہ پکھوال چوک ڈب نمبر 2 مانسہرہ نے اطلاعی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنی گاڑی سروس کروا رہا تھا کہ اس دوران عقیل ولد سائیں محمد اپنے بھائی حمزہ و دیگر دو با مسلح افراد ثاقب سکنہ گوجرہ، سکندر سکنہ ڈنہ نے مجھے زبردستی اغواء کی کوشش کی. مزاحمت پر مذکورہ بالا گروہ نے میرا قیمتی موبائل بمعہ استعمال شدہ سمیں اور لائسنس یافتہ پسٹل چھین لیا. اور مجھے میرے خاندان سمیت قتل اغواء و دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. جس پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 506/34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا. بعد ازاں دوران تفتیش دیگر دفعات 380/365/511 PPC شامل کی گئیں. نامزد مرکزی کردار عقیل احمد گرفتار کر لیا گیا تھا. تاہم گزشتہ روز حمزہ ولد سائیں محمد بی بی اے کینسل ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا. تاہم دیگر دو سہولتکار ملزمان ثاقب سکنہ گوجرہ، سکندر سکنہ ڈنہ تاحال مفرور ہیں. جن کی گرفتاری کے لئے مانسہرہ پولیس نے چھاپہ زنی کا سلسلہ شروع کردیا ہے. جن کی جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع ہیں.

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں