Skip to content

ہزارہ ایکسپریس نیوز کی خبر پر ڈی پی او کا ایکشنبائیکیا چلانے والے طالبعلم پر تشدد کرنے والے دو پولیس اہلکار معطلایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی سربراہی میں اعلی سطحی انکوائری کا آغاز

شیئر

شیئر

مانسہرہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتی شکایت کے مطابق ایک طالب علم(بائیکیا رائیڈر)پر مبینہ طور پر کیو آر ایف ٹیم کے اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی حراست، تشدد اور ہراسانی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کے زیر نگرانی میں تمام کیو آر ایف ٹیم کوڈی پی او آفس طلب کیا اور واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں تمام تر شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج اور شہری کا تفصیلی مؤقف شامل کیا جائے گا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا ہیکہ مانسہرہ پولیس عوامی اعتماد اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ شہریوں کے ساتھ غیر قانونی رویہ، تشدد یا کسی بھی قسم کی بدسلوکی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہر سطح پر یقینی بنایا جا رہا ہے، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں