تورغر کی تحصیل جدباء کے گاوں ناگوڑا کا رہائشی 14 سالہ زمین ولد ظاہر نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ٹیم مقامی رضاکاروں کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈوبنے والا بچہ گاؤں جدباء ناگوڑا، ضلعی ہیڈکوارٹر میرہ سے تعلق رکھتا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈوبنے والا زمین طالبعلم تھا جو پڑھائی کی وجہ سے اپنے چچا گل رمیز سکنہ جدباء میرا کے پاس ٹھرا ہوا تھا کہ دریا میں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔