Skip to content

ماڈرن ایج کالج میں محرم الحرام کی مناسبت سے پُراثر محفلِ مسالمہ،نامور شعراء کا خراجِ عقیدت، کربلا کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو منظوم سلام

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

بزمِ علم و فن پاکستان ہزارہ کے زیرِ اہتمام ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک روح پرور اور پُراثر محفلِ مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزارہ ڈویژن کے نامور شعراء، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ اس خصوصی ادبی و عقیدتی نشست کا مقصد محرم الحرام کی فضیلت کو اجاگر کرنا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے ممتاز شعراء میں جان عالم، واحد سراج، میجر (ر) امان اللہ امان، ڈاکٹر عامر سہیل، امتیازالحق امتیاز، ڈاکٹر ضیاءالرشید، ضیاء شاہد اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے اپنی تازہ نظموں، غزلوں اور اشعار کے ذریعے امام حسینؑ اور اُن کے رفقاء کی قربانی کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا۔ ان کے کلام نے سامعین کو رقت آمیز فضا میں جذب و مستی کی کیفیت سے دوچار کر دیا۔محفل کے دوران ممتاز مذہبی اسکالر سید تنویر حسین شاہ اور محمد اقبال قریشی نے محرم الحرام کی اہمیت، فلسفۂ کربلا اور شہدائے کربلا کے پیغامِ حق و صداقت پر مدلل اور پُرجوش خطابات کیے، جنہوں نے حاضرین کے دلوں کو روحانی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
معروف سینئر صحافی لالہ محمد زمان نے بھی اس موقع پر محرم الحرام کے حوالے سے اپنے دل سے نکلے ہوئے تحریری تاثرات پیش کیے، جنہیں سامعین نے انتہائی عقیدت اور توجہ سے سنا اور سراہا۔
واحد سراج نے تمام معزز مہمانانِ گرامی، شعراء، مقررین اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بزم علم و فن کے اس ادبی و روحانی سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں