ایبٹ آباد
ایبٹ آباد نگکی قتل کیس لڑکی سے تعلقات کا شاخسانہ نکلا مقتول یاسر نے شادی کیلئے رشتہ بھی بھیجا لیکن ملزمان نے اسے غیرت کا مسئلہ بنا کر یاسر کو دن دیہاڑے قتل کردیا تھانہ نواں شہر نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام سربن ہل نگکی روڈ پر گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے یاسر نامی نوجوان کو قتل کردیا جس پر تھانہ نواں شہر کے SHO وحید قریشی نے قتل کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور 24 گھنٹے سے قبل SHO موصوف نے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان ناصر ولد منور، نعمان، آستم وغیرہ کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول یاسر کے ناصر کی بہن سے تعلقات تھے جس پر مذکورہ شخص نے ان کو گھر رشتہ بھجوایا تاہم ملزمان کو لڑکی کے تعلقات کی خبعر ہو گئی جس پر انہوں نے اسے اپنی غیرت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز دن دیہاڑے یاسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا پولیس نے ورثاء کی رپورٹ اور دعویداری پر مقدمہ درج کر لیا ملزمان کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔