Skip to content

آل ٹریڈرز نے اے سی کی کھلی کچہری کا بائیکاٹ کیا، بازاروں میں تجاوزات اور مسائل کے حل میں ناکامی پر انتظامیہ کو ہٹانے کا مطالبہ

شیئر

شیئر

ہری پور


ہری پور میں آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما یوسف ایوب خان کی ہدایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کے مسائل پر کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا۔ بازاروں میں تجاوزات اور ریڑھی چھابوں کی بھرمار سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فرحت نواز نے ضلعی سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، کیونکہ موجودہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ تبدیل نہ کی گئی تو شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں