Skip to content

بٹ دریاں میں خاوند نے پانچ بچوں کی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

شیئر

شیئر

مانسہرہ بٹ دریاں میں پانچ بچوں کی ماں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،لاری اڈہ پولیس نے مقتولہ کے خاوند،سسر اور سسر کے بھائی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔جبوڑی کنوگ کے رہائشی افغان باشندے گلزار احمد ولد پیر محمد نے تھانہ لاری اڈہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی مقتول بیٹی آمنہ بی بی کی شادی پندرہ سال قبل حضرت نبی ولد محمد غلام کے ساتھ ہوئی تھی اور اس کے پانچ بچے بھی تھے کچھ عرصہ گھریلو تشدد کی وجہ سے وہ ہمارے گھر آ گئی تھی مگر اس کا سسر محمد غلام ولد محمد رسول اور ملزم کا چچا سید محمد ولد محمد رسول اپنی زمہ داری پر واپس لے گیے تھے کہ اب اس کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد نہیں ہو گا مگر چھبیس جون کو دن گیارہ بجے مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کو میرے داماد ملزم حضرت نبی نے نے اپنے والد اور چچا کی ایما پر گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے اور ملزمان فرار ہو گئیے ہیں۔جس پر لاری اڈہ پولیس نے علت نمبر 550 زیر دفعہ 302/109 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں