مانسہرہ
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت احکامات پرایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل بفہ شاہجہان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خاکی انسپکٹر عبدالستار خان اور ان کی ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد ملزم افضل ولد زرین قوم گجر سکنہ بن ہنگرائی بالاکوٹ حال حاجی بیلہ بیدادی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ضلع مانسہرہ کے مختلف مقامات پر واقع جنریٹر کی دکانوں سے کرایہ پر جنریٹر لے کر فراڈ کے ذریعے انہیں فروخت کر دیا تھا۔پولیس نے نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا بلکہ جنریٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔