Skip to content

تاجوال گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

شیئر

شیئر

لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سردار نعیم کو آبائی گاؤں ٹوپلہ تاجوال میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں اہم سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات ممبران بلدیات سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاسرکل گلیات کی یونین کونسل تاجوال گاؤں ٹوپلہ کے رہائشی ممبر جنرل کونسلر سردار محمد ریاض کے فرزند سردار نعیم ریاض گزشتہ روز لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔جن کو آبائی گاؤں ٹوپلہ تاجوال میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔۔ اشتیاق احمد عباسی، خالد اقبال ربانی، عاطف خالد ستی، سرپرست اعلیٰ عبدالوحید ہزاروی،چیئرمین سردار نیاز احمد، صدر سردار سعید، جنرل سیکرٹری افتخار عباسی، سردار محمد فیضان کڑلال، خاور تنویر عباسی،سردار نصیر خان، سمیت گلیات و سرکل بکوٹ کی صحافی برادری نے سردار نعیم کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں