Skip to content

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

شیئر

شیئر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد نے صدر لقمان شاہ کی قیادت میں اتوار کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی، وفد میں جنرل سیکرٹری عادل خان، سینئرنائب صدر نوید الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری شیراز احمد، شیرازی، سینئر صحافی اشتیاق عباسی، سیدنوید جمال، قیصر تنولی، سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی، شکیل پسوال و دیگر شامل تھے . اس موقع پر گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے، پی ٹی آئی کے بارہ سالہ اقتدار نے پختونخوا کے انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، یہ صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے اگر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چاہتی تو آدھے گھنٹے میں ہیلی کاپٹر آسکتا تھا مگر ان کی ترجیحات عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں بلکہ لوٹ مار ہے، صوبے کے عوام نااہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے آواز بلند کی، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے، اس موقع پر صدر ہزاری جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں