اوگی گاڑی کی ٹکر سے مانسہرہ جیا میرا کی آٹھ سالہ بچی جانبحق،مبشرہ دختر عبدالمحسن کو مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے میلاد چوک میں سوزوکی گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے زد میں آکر مانسہرہ جیا میرا کی رہائشی آٹھ سالہ بچی جانبحق ہوگئی جبکہ بچی کی والدہ زخمی ہو گِی ہے۔مقامی زرائع کے مطابق گاڑی کی بریک فیل ہونے سے گاڑی بازار میں واقع رائل بیکرز کے سامنے پول سے جا ٹکرائی جس کی زد میں آکر ایک آٹھ سال کی بچی مبشرہ دختر عبدالمحسن سکنہ جیا میرا موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔