Skip to content

تورغر بلیانی اکازئی میں دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے

شیئر

شیئر

آج ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جب دو نوجوان دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، بلیانی مانگانوں کلے کے تین نوجوان دریا پار پانی کی لائن ٹھیک کرنے گئے تھے۔ واپسی پر شدید گرمی کے باعث ان میں سے ایک نوجوان انور رفیق ولد نصیب رفیق نے دریا میں نہانے کے لیے چھلانگ لگائی۔
افسوسناک طور پر وہ پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔

اسے ڈوبتے دیکھ کر دوسرا نوجوان، رحمت بلال ولد سخی سرور، اس کی جان بچانے کے لیے دریا میں کود گیا، لیکن وہ بھی طاقتور لہروں کے سامنے بے بس ہو کر لاپتہ ہو گیا۔

تیسرے نوجوان نے ہمت کر کے چھلانگ لگائی تاکہ اپنے دونوں ساتھیوں کو بچا سکے، مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ وہ بمشکل اپنی جان بچا کر دریا کنارے واپس پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

جستجو جاری ہے

اس وقت اہلِ علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت دونوں لاپتہ نوجوانوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام اور ریسکیو اداروں سے فوری امداد کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ ان قیمتی جانوں کی بازیابی ممکن ہو سکے۔

ہم تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آزمائش کی گھڑی میں اہل علاقہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اللہ تعالیٰ لاپتہ نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں