اوگی۔شنگلی بانڈی میں نویں کلاس کے طالبعلم کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جنسی فعل ویڈیو بنا کر مسلسل بلیک کرکے بھتہ وصول کرنے پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی طرف سے بلیک میلنگ پر متاثرہ بچہ اپنے گھر سے قیمتی اشیاء چوری کرکے بازار میں فروخت کرکے ملزمان کو پیسے لاکر دیتا رہا۔تھانہ اوگی پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر علت نمبر 382 اور زیر دفعہ 376،385،380,355/34 اور 53CPA مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے گرفتار ملزمان میں تنویر،نعمان اور اسامہ ساکنان شنگلی بانڈی شامل ہیں۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر تفتیشی انچارج وارث خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ وقوعہ نو،دس ماہ پہلے کا ہے اس دوران ملزمان نے متاثرہ بچے کی نازیبا ویڈیو بناکراس کو مسلسل بلیک میل اور ٹارچر کرتے رہے ہیں اور ملزمان تنویر اور نعمان نے پچاس پچاس ہزار روپے جبکہ اسامہ نے تیس ہزار روپے وصول کرنے کے علاوہ متاثرہ بچے سے مختلف نوعیت کی بیگار بھی کرواتے رہے اور بچہ بلیک میلنگ سے مجبور ہوکر گھر سے قیمتی چیزیں چرا کر بازار میں فروخت کرکے ملزمان کو لاکر دیتا رہا ہے پولیس نے گزشتہ روز پچیس جون کو دن اڑھائی بجے مقدمہ درج کرکے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔