Skip to content

سیر و تفریح کے لیے ناران جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی، میاں بیوی جاں بحق، نو عمر بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا

شیئر

شیئر

مانسہرہ

ناران کی جانب سیر و تفریح کی غرض سے جانے والے اٹک کے رہائشی میاں بیوی کا خاندان اندوہناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ مانسہرہ کے سیاحتی مقام لڑی کاغان میں پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ افسوسناک واقعے میں محمد جمشید ولد علی بہادر اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا نو عمر بیٹا معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا جبکہ ان کا چھ سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ خاندان ناران کی سیر پر جا رہا تھا کہ اچانک کاغان کے علاقے لڑی میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کھائی میں گری ہوئی گاڑی سے میاں بیوی کی لاشیں نکالی گئیں، جبکہ شدید زخمی بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے آر ایچ سی کاغان منتقل کیا گیا۔

بعدازاں جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے آبائی علاقے حضرو ضلع اٹک روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار خاندان ہانگ کانگ میں مقیم تھا اور حال ہی میں پاکستان آئے تھے تاکہ سیاحت کے لیے شمالی علاقہ جات کا رخ کر سکیں۔

حادثہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ مقامی آبادی اور سوشل میڈیا صارفین کو بھی غمزدہ کر گیا، جنہوں نے احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں