Skip to content

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں خیبرپختونخوا کی پہلی اکنامکس ریسرچ کانفرنس کا کامیاب انعقاد

شیئر

شیئر

مانسہرہ

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں اکنامکس کی فرسٹ ریسرچ کانفرنس منعقد کی گئی، جس کا موضوع "Time Series: A Quantitative Approach” تھا۔ اس علمی و تحقیقی کانفرنس کا اہتمام اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر سید ضیاء حسین شاہ ترمذی کی سرپرستی میں ڈاکٹر نصیر شہزادہ نے کیا۔

کانفرنس میں ڈاکٹر نصیر شہزادہ کی زیرنگرانی مکمل کیے گئے تحقیقی مقالے پیش کیے گئے جنہیں علمی جرائد میں شائع بھی کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پرنسپل اور جے۔ایم۔سی کوآرڈینیٹر پروفیسر ریاض حسین تھے، جنہوں نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور مقالہ نگار طلبہ و طالبات کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

تقریب میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف کالجوں سے اکنامکس کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں تمام شرکاء اور منتظمین کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

ریسرچ پیپرز پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام درج ذیل ہیں:

  1. شاہ محمد
  2. نقاش احمد
  3. زینب چن زیب
  4. بی بی اقصیٰ حرم
  5. نمرہ
  6. عروج نصیر
  7. تنزیلہ عباسی
  8. نادیہ بی بی

کانفرنس کے شرکاء نے ڈاکٹر نصیر شہزادہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے تحقیقی کام کو مستقبل کے طلبہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں