مانسہرہ
مانسہرہ کے تھانہ لاری اڈہ پولیس نے بفہ میرا مانسہرہ کے رہائشی کی درخواست پر محبوب آئی انٹرنیشنل آئی اینڈ جنرل ہسپتال گاندھیاں کی انتظامیہ کے خلاف آپریشن کے دوران ماں اور بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔مدعی مقدمہ نوید ولد سکندر سکنہ بفہ میرا نے لاری اڈہ پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا، کہ اپنی اہلیہ زینب بی بی کو اکیس جون کو آٹھ بجے محبوب آئی اینڈ جنرل ہسپتال چیک اپ کے لیے لیکر آیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے کیا کہ تیس ہزار روپے فیس ادا کریں آپ کی اہلیہ کا آپریشن ہو گا اور اس دوران غلط آپریشن سے ماں اور بچہ دونوں جہانبحق ہو گیے،جس پر تھانہ لاری اڈہ پولیس نے علت نمبر 545 زیر دفعہ 322/34 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔