Skip to content

بھونجہ میں نوجوان کا قتل،پڑوسی خاتون پر مقدمہ درج۔

شیئر

شیئر

ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے تھانہ پارس کی حدود بھونجہ گراں میں فیصل نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا،مقتول کی بیوہ سلیماں بی بی نے تھانہ پارس نے مقتول کے قتل کی دعویداری ملزمہ شماد زوجہ صدیق سکنہ گراں بھونجہ پر عائد کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول اور ملزمہ کے آپس میں ناجائز تعلقات اور لڑائی جھگڑا وجہ عداوت ہے۔مقتول کی بیوی نے تھانہ پارس میں علت نمبر 138 کے تحت درج ایف آئی آر میں پولیس کو مزید بتایا کہ اسے شام ساڑھے نو بجے کے قریب خواز خان ولد خوئیداد خان نے میرے گھر آکر مجھ سے پوچھا کہ فیصل کہاں ہے؟ کیوں کہ مجھے صدیق ولد مطیع اللہ نے فون کرکے بتایا ہے کہ میرے گھر کے پیچھے میری بیوی نء فائرنگ کرکے کسی کو قتل کر دیا ہے۔آپ جاکر دیکھیں کون ہے ۔مدعیہ کے مطابق اس نے بچوں کے ہمراہ صدیق ولد مطیع اللہ کے گھر جاکر دیکھا تو میرا خاوند فیصل ولد خانیزمان خون میں لت پت پڑا تھا جس کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ۔جس پر پولیس نے شمشاد بی بی زوجہ فیصل کی مدعیت میں ملزمہ شمشاد زوجہ صدیق کے خلاف علت نمبر 138 زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس سلسلے میں ہزارہ ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر مقامی زرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب 22 جون رات نو بجے کے قریب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے موقع پر جاکر شواہد اکھٹے کیے ہیں ۔مقتول کا آج تین بجے بھونجہ گراں میں جنازہ ہے۔۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں