٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا ضلع مانسہرہ کا دورہ
٭ سیکیورٹی فورٹیفیکیشن ڈرائیو 2025 کے مختلف منصوبوں کا افتتاح
٭ پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری میری ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید
ضلع مانسہرہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے آج ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ تھانہ صدر مانسہرہ پہنچے، جہاں ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی اور ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مانسہرہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی جبکہ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا نے اس موقع پر سیکیورٹی فورٹیفیکیشن ڈرائیو 2025 کے تحت مختلف منصوبہ جات کا افتتاح کیا، جن میں تھانہ پھلڑہ کی باو¿نڈری وال اور پولیس لائنز مانسہرہ سمیت مختلف تھانوں میں تعمیر کیے جانے والے 10 واچ ٹاورز شامل ہیں۔ منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی نے دی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوانے واچ ٹاورز اور تھانہ صدر کے مختلف شعبہ جات اور حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں مرکزی رپورٹنگ روم، لیڈیز رپورٹنگ روم، انویسٹیگیشن آفس، بیرکس اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر میں جدت اور بہتری لانا میری ترجیحات میں شامل ہے، جس سے پولیس کی حالت کار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
دورے کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہزارہ پولیس کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو یادگاری سووینئر پیش کیا۔ بعد ازاں، آئی جی پی نے تمام پولیس اسٹاف کو آمدہ محرم الحرام کے دوران بہتر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ، چائنیز پراجیکٹس پر کام کرنے والے فارنرز کی سیکیورٹی کو مزید مو¿ثر بنانے سمیت ملکی و غیرملکی سیاحوں اور عوام الناس کو سہولیات کی بروقت فراہمی پر بھی زور دیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ جذبہ خدمت اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں تاکہ پولیس کا وقار بلند ہو اور عوام کا اعتماد مزید بحال ہو۔