Skip to content

خاکی میں بھائی کے قتل میں سگا بھائی ملوث نکلا

شیئر

شیئر

تھانہ خاکی پولیس کی بڑی کامیابی — ان ٹریس قتل کیس کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا

مانسہرہ — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی پکھل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خاکی عبدالستار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے ایک ان ٹریس قتل کیس کو کامیابی سے ٹریس کر لیا، اور دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 09 جون 2025 کو مسمی شبیر ولد محمد صادق سکنہ لہال کھٹہ نے اپنے حقیقی بھائی ابرار صادق (عمر 27/28 سال) کے قتل کی رپورٹ تھانہ خاکی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلی تفتیش کا آغاز کر دیا۔واقعے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ خاکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی ذرائع، پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے ساتھ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا، جس کے نتیجے میں چشم کشا حقائق سامنے آئے۔دورانِ تفتیش یہ بات منظر عام پر آئی کہ قتل کی واردات میں خود مدعی مقدمہ شبیر اور اس کا قریبی رشتہ دار محمد نثار احمد ولد محمد اکبر سکنہ نیلور خاکی ملوث ہیں، جنہوں نے باہم مل کر ابرار صادق کو ذاتی رنجش پر قتل کیا تھا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں