ناران
مانسہرہ میں ناران کے مشہور سیاحتی مقام "سوہنی آبشار” پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گلیشئر بیٹھنے کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، دب کر جاں بحق ہو گئے۔مرنے والوں میں طاہر محمود ولد محمد اکرام ،ابوبکر ولد طاہر محمود اور لطیف شفیق ولد محمد شفیق ساکنان مغل پورہ لاہور شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور ان کا کزن شامل ہیں، جو لاہور کے علاقے مغل پورہ سے سیروتفریح کے لیے آئے تھے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب تینوں افراد آبشار کے قریب فوٹو سیشن کر رہے تھے کہ اچانک گلیشئر ان پر آن گرا۔
لاشوں کو فوری طور پر ناران ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔