Skip to content

فری لانسرز اور آن لائن کاروبار پر جتنی جلدی ممکن ہو بھاری ٹیکس فیصلہ جلد از جلد واپس لیا جائے

شیئر

شیئر

فری لانسرز اور آن لائن کاروبار پر جتنی جلدی ممکن ہو بھاری ٹیکس فیصلہ جلد از جلد واپس لیا جائے!

ملک عزیزمیں ای کامرس کا شعبہ ایک خاموش انقلابی سفر طے کر رہا ہے وہ نوجوان‘ خواتین اور طالبعلم جن کیلئے روایتی کاروبار ممکن نہیں وہ گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں کو ذریعۂ معاش بنا کر معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں اس شعبے پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

جی ایس ٹی کا نفاذ نہ صرف آن لائن کاروبار کرنے والوں کو متاثر کرے گا بلکہ آن لائن اشیا و خدمات خریدنے والے صارفین کیلئے بھی مالی بوجھ میں اضافے کا سبب بنے گا۔ ای کامرس کا حسن یہی ہے کہ یہ کم وسائل سے شروع ہونے والا کاروبار ہے‘ اور لاکھوں افراد صرف ایک موبائل یا لیپ ٹاپ کی مدد سے اپنے چھوٹے کاروبار چلا رہے ہیں اور دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں نوجوانوں میں بے روزگاری اور کاروباری مشکلات عام ہیں‘ ای کامرس نوجوان اینٹر پرینیورزکیلئے امید کی کرن ہے جس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ ٹیکسوں کے بوجھ سے اس شعبے کو بے جان کر دیا جائے۔

لاہور پریس کلب میں ای کامرس اور فری لانسرز کی پالیسی کیسی ہونی چاہیے اس بارے میں مکمل تجاویز دی گئی .

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں