ہری پور
تھانہ سٹی ہری پور پولیس نے معاشرتی جرائم کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے میں ملوث 13 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 25 ہزار روپے نقد رقم اور 6 مرغے بھی برآمد کر لیے گئے۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان اپنی نفری کے ہمراہ لنک روڈ ڈھینڈہ کے قریب گشت پر موجود تھے کہ انہیں باغات، نزد چھوہر کالونی میں مرغوں کی لڑائی اور قمار بازی کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا گیا اور درج ذیل ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا:
محمد ارشاد ولد محمد اکرم، شہریار ولد محمد یونس، شعیب ولد محمد ریاض (محلہ پتن)، ذوہیب ولد ارشد (محلہ کوہ نئی آبادی)، اسامہ ولد ارشد (پھرہالہ)، مجتبیٰ حسین شاہ ولد غلام مرتضیٰ، شہزاد احمد ولد روشن دین، وقاص ولد منظور، احتشام علی ولد غلام مرتضیٰ (ساکنان حویلیاں)، محمد عمران ولد محمد سلیمان (سکنہ ٹی آئی پی بیریئر)، محمد اسد ولد محمد یوسف (محلہ آصف آباد ہری پور)، شہزاد احمد ولد محمد اکرم (محلہ پتن)، اور وقاص ولد محبوب (محلہ کچھی روڈ)۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر GO دفعہ 5 مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔