تھانہ پھلڑہ کی حدود سراں پڑھنہ میں پیش آنے والے قتل کے واقعے میں پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 11 جون 2025 کو سراں پڑھنہ میں گھریلو تنازعے کے نتیجے میں ملزم زاہد حسین شاہ ولد سید محبوب شاہ نے اپنے حقیقی بھائی احمد شاہ کو قتل کر کے موقع سے فرار اختیار کر لی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ایس ایس پی اوگی نزیر خان کی نگرانی میں ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈی ایس پی پھلڑہ مدثر ضیاء اور ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ گلنواز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی تکنیکوں اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد حسین شاہ کو کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا،پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔