پشاور
اگر عمران خان کی طرف سے راہنمائی نہ ملی تو بجٹ منظور نہیں کیا جائے گا۔
بابر سلیم سواتی سپیکر
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان ملاقات وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوئی جس میں صوبائی سطح پرپارلیمانی ہم آہنگی، بجٹ اجلاس اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ مزمل اسلم بھی شریک تھے۔
اس نشست میں سیاسی امور، صوبائی بجٹ کے حوالے سے مشاورت، اسمبلی کی کارروائی کو مؤثر انداز میں چلانے اور بین الادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے صوبائی بجٹ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت ہو چکی ہے، تاہم بجٹ کی منظوری سے قبل ایک بار پھر ان سے ہدایات لی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر چیئرمین کی جانب سے واضح رہنمائی نہ ملی تو بجٹ منظوری کو مؤخر کیا جائے گا۔