ایبٹ آباد
مقامی زرائع کے مطابق ایبٹ آباد‘ سرسید کالونی میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
جس کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ میرپور کا گھیراؤ کر لیا ہے۔
زرائع. کے مطابق ملک توقیر صراف نے سرسید کالونی گلی نمبر دو میں بھیرہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء زیبی اور اس کی ساتھی لاہور کی رہائشی بینش پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ سراء زیبی موقع پر جاں بحق جبکہ بینش شدید زخمی ہو گئی۔ ایس ایچ او میرپور کیڈٹ نواز نے ملزم ملک توقیر کو گرفتار کرلیا۔
لاش پوسٹمارٹم کے بعد خواجہ سراؤں کے حوالے۔ صبح سویرے خواجہ سراء لاش لیکر تھانہ میرپور کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔پولیس ورثاء کی بجائے، زخمی لڑکی کو مدعی بنا رہی ہے۔ جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔مقتول خواجہ سراء کے حقیقی بہن بھائیوں میں سے کسی کو مدعی بنایا جائے: خواجہ سراؤں کا مطالبہ۔