پریس ریلیز
پاکستان امن کونسل براۓ انسانی حقوق ھزارہ ڈویزن کے وفد نے چیرمین ھزارہ ڈویزن پاکستان امن کونسل طاہر خان تنولی کی قیادت میں کمشنر ھزارہ ڈویزن فیاض علی شاہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر طاہر خان تنولی نے کمشنر ھزارہ فیاض علی شاہ کو پاکستان امن کونسل کی سرگرمیوں اور منثور پر بریفینگ دیتے ہوۓ کہا کہ پاکستان امن کونسل محب وطن لوگوں کی وہ تنظیم ہے جو رضاکارانہ طور پر قوم کو تقسیم کرنے والوں کا راستہ روکنے اور ملکی یکجہتی و استحکام اور امن و امان کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر کمشنر ھزارہ ڈویزن سید فیاض علی شاہ نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ ملک کی خاطر مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا
وفد میں آرگنائز ھزارہ ڈویزن امتیاز احمد ڈپٹی سیکرٹری نذر محمد اعوان کوارڈینیٹر ھزارہ ڈویزن منیر حسن تنولی ڈپٹی کوارڈینیٹر جمال افضل جنرل سیکرٹری شیخ آفتاب شامل تھے