مانسہرہ میں منعقد ہونے والے تبلیغی اجتماع میں مولانا طارق جمیل کو بیان کی اجازت نہ ملنے کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر آج دس جون کو وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مولانا طارق جمیل صاحب کی کسی تقریر کو نہ کسی سیاسی جماعت نے روکا ہے اور نہ ہی اسٹیبلشمبٹ کا کوئی عمل دخل ہے۔یہ ایک اندرونی”تبلیغ والوں”کی نااہلی کا معاملہ ہے۔تمام وی لاگرز اور یوٹیوبرز سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ باتوں کو پھیلانے سے گریز کریں”