Skip to content

تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی ،بھٹڑی مقتول دانیال خان کو قتل کرنے والا ملزم مسعود 1گھنٹے میں آلہ قتل سمیت گرفتار

شیئر

شیئر

سرائے صالح

تھانہ سرائے صالح کی حدود بھٹڑی میں دانیال خان بذریعہ اسلحہ آتشین کے زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم مسعود کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم مسعود ولد مصائب سکنہ بھٹڑی کو ایک گھنٹے کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں