Skip to content

چچی کو اغواہ کے الزام میں بھتیجے پر ایف آئی آر درج

شیئر

شیئر

گڑھی حبیب اللہ

تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پکسیری گڑھی حبیب اللہ سے شادی شدہ خاتون گھر سے لاپتہ ہو گئی جس کے اغواہ کے الزام میؓ بھیتیجے کے خلاف علت نمبر 277 کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے،مورخہ آٹھ جون ڈیڑھ بجے درج ہونے والی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ محمد کبیر ولد فیض عالم سکنہ پکسیری نے پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھا اور تین سال بعد چھ روز قبل واپس گھر آیا ہے سات جون کو عید کی نماز کے سلسلے میں سیری نارال گیا ہوا تھا کہ اس کی عدم موجودگی میں اس کا بھتیجا اعظم خان ولد محمد نذیر سس کی بیوی کو اغواہ کرکے لے گیا ہے جس پر تھانہ گڑھی حبیب اللہ نے ملزم اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں