Skip to content

بٹل میں بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم کی ضمانت پشاور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

شیئر

شیئر

ایبٹ آباد

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے بٹل شارکول میں آٹھ سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش اور اسے بھاری پتھر کے نیچے دبانے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ متاثرہ بچی کی جانب سے نوجوان وکیل انصاراللہ ناصر گوجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ رواں سال رمضان کے مہینے میں پیش آیا، جب ملزم نے بچی کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کی جانب سے گھر والوں کو اطلاع دینے کے خدشے پر ملزم نے اسے پتھر مار کر زخمی کیا اور بھاری پتھر کے نیچے دبا دیا۔ بچی پوری رات بے یار و مددگار پڑی رہی۔ اگلی صبح تقریباً 10 بجے گاؤں کی خواتین نے بچی کو وہاں سے نکالا، جس کے بعد بٹل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اپنی رائے دیں

متعلقہ پوسٹس

دوسری زبان میں ترجمہ کریں