مانسہرہ
تھانہ سٹی مانسہرہ میں چار جون شام نو بجے علت نمبر 530 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق عوامی شکایت پر پولیس نے پرویز شہید چوک کے قریب ایک گھر میں چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں مظہر ولد نور حسین اور فرح زوجہ محمد صدیق شامل ہیں ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمہ فرح کافی عرصہ سے اپنے گھر میں جسم فروشی کا دھندہ کر رہی ہے ۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 3500 روپے برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔